رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے ایک اسپتال میں جمعرات کی سہ پہر آگ بھڑک اٹھنے سے کم ازکم تین بچے ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرکزی شہر لاہور کے سرکاری سروسز اسپتال میں نومولود بچوں کی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں نے آگ پر قابو پا کر بچوں کو وارڈ سے نکالا۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی جب کہ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

آپ کی رائے

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG