رسائی کے لنکس

پاکستان کی پہلی موبائل عدالت کا افتتاح

پاکستان کی پہلی موبائل عدالت
پاکستان کی پہلی موبائل عدالت

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ صوبے کے ایسے دور دراز اضلاع جہاں سے سائلین عدالتوں تک نہیں پہنچ سکتے، اس موبائل عدالت کے ذریعے اُن تک پہنچا جائے گا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ کو پہلی موبائل عدالت کا افتتاح کیا گیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ایک سادہ سی تقریب میں ملکی تاریخ کی اس پہلی موبائل عدالت کا افتتاح کیا۔

اس موبائل عدالت کے لیے خصوصی طور پر ایک بس تیار کی گئی ہے اور اس منصوبے کے لیے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے ’یو این ڈی پی‘ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔

موبائل عدالت کے ذریعے جج صوبے کے مختلف اضلاع میں جا کر فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنے کے بعد وہیں فیصلہ سنائیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ صوبے کے ایسے دور دراز اضلاع جہاں سے سائلین عدالتوں تک نہیں پہنچ سکتے، اس موبائل عدالت کے ذریعے اُن تک پہنچا جائے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ نو جج صاحبان اور اٹھارہ وکلاء کو خاص طور پر تربیت فراہم کی گئی ہے جو موبائل عدالت کا حصہ ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG