رسائی کے لنکس

امریکہ کی طرف سے عارضی رہائش گاہوں کے لیے سامان کی فراہمی


امریکہ کی طرف سے عارضی رہائش گاہوں کے لیے سامان کی فراہمی
امریکہ کی طرف سے عارضی رہائش گاہوں کے لیے سامان کی فراہمی

امریکہ کا ایک مال بردار طیارہ متاثرین سیلاب کی عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر میں استعمال کے لیے بھیگنے اور آگ لگنے سے محفوظ پلاسٹک شیٹس کے530 رول لے کر پیر کو کراچی پہنچا ہے۔ ایک روز قبل بھی ایک پرواز 240 رول لے کر کراچی پہنچی تھی۔

امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے کہا ہے کہ عارضی رہائش گاہوں کے لیے شیٹس کی فوری ضرورت ہوتی ہے اور انھیں علم ہے کہ سندھ میں اس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سیلاب کا بہاؤ مسلسل جنوب کی سمت میں ہے۔ انھوں نے کہا ان شیٹس کے ساتھ مقامی طور پر خریدا گیا سامان بھی مہیا کیا جائے گا جو ان لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے وقت آسانی کے ساتھ لے جایا جا سکے گا۔

ان شیٹس سے صوبہ سندھ میں 46 ہزار آٹھ سو افراد کو پناہ گاہیں فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے تقریباً ساڑھے سات کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا وعدہ کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG