رسائی کے لنکس

پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مایوسی کے آثار


پاکستانی سیلاب زدگان
پاکستانی سیلاب زدگان

پاکستان کے جنوبی علاقے میں تنگ آئے ہوئے سیلاب زدگان ملکی حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اُنھوں نے رسد سے بھرے ایک قافلے کو لوٹ لیا ہے۔

ڈنڈے بردار باشندوں نے ‘حکومت کو شرم آنی چاہئیے’ کے نعرے بلند کرتے ہوئے بدھ کے روز سکھر شہر میں رسد سے لدی ایک گاڑی پر دھاوا بول دیا۔

ایک شخص کا کہنا تھا کہ اِس کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا اِس لیے کہ ساری کی ساری رسدبراہِ راست حکومتی عہدے داروں یا پھر پاکستانی فوج کے پاس لے جائی جارہی تھی۔

پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلابوں کےباعث دو کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہوئے جب کہ 1700سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔

مایوسی اورہنگامہ آرائی میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ دوسری طرف سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اشیا پہنچانے کے لیے امریکہ مزید ہیلی کاپٹر بھیج رہا ہے۔

صوبہٴ سندھ میں موجود امریکی میرینز کا کہنا ہے کہ بدھ کو مزید دو ہیلی کاپٹر پہنچےہیں جب کہ آئندہ دِنوں میں مزید ہیلی کاپٹر مہیا کیے جائیں گے تاکہ ضرورتمندوں کو اشیا کی ترسیل ہو سکے۔

XS
SM
MD
LG