رسائی کے لنکس

40 لاکھ پاکستانی سیلاب زدگان اب تک بے گھر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاریخی سیلاب جو پاکستان میں تباہی کا موجب بنا اُسے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب بھی ملک میں40لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہیں۔

ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی بین الاقوامی فیڈریشن (آئی ایف آر سی) نےجمعے کے روز اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اُسےسیلاب متاثرین کی ا مداد کےلیے13کروڑ ڈالر کی مدد درکار ہے۔

آئی ایف آر سی نے کہا ہے کہ درکار رقوم میں سے اُسے محض 59فی صد فنڈ موصول ہوا ہے۔

گذشتہ جولائی میں ہونے والی مون سون بارشوں کے سبب آنے والے سیلابی ریلے میں 1700سے زائد افراد لقمہٴ اجل بنے جب کہ تقریباً دو کروڑ لوگ متاثر ہوئے۔


سیلابوں کے باعث 17لاکھ گھر تباہ ہوئے، 54لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا اور متاثرہ افراد خوراک یا آمدن کے ذرائع سے محروم ہوئے۔

متاثرین میں سے 70000بچے ہیں، جو ناقص غذا کا شکار بنے۔

XS
SM
MD
LG