رسائی کے لنکس

پاکستان سے یکجہتی کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس


صوبہ پختون خواہ کے سبلاب سے متاثرہ افراد محفوظ مقام کی طرف جارہے ہیں
صوبہ پختون خواہ کے سبلاب سے متاثرہ افراد محفوظ مقام کی طرف جارہے ہیں

جمعرات کے روز نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا جو خصوصی اجلاس ہو رہا ہےجس میں حالیہ سیلاب کے بحران میں پاکستان کی حمایت اور اُس کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا جو خصوصی اجلاس ہو رہا ہے اُس میں حالیہ سیلاب کے بحران میں پاکستان کی حمایت اور اُس کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جائے گا۔

یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن میں نائب سفیر امجد حسین سیال نے وائس آف امریکہ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔

اُنھوں نے اِس خصوصی اجلاس کے مقاصد اور اِس سے وابستہ توقعات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ اجلاس میں امداد اور بحالی کے لیے وسیع پیمانے پر کوششوں کا ادراک کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری، عطیات دینے والے ملکوں اور اداروں، اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، سول سوسائٹی اور نجی اداروں پر زور دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اِس بحران کی گھڑی میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا جائے گا، تاکہ سیلاب زدگان کے مصائب کو کم کیا جاسکے اور اُن کی بحالی کے لیے طویل المیعاد بنیاد پرمنصوبے تشکیل دیے جاسکیں۔

تاہم، سفیر امجد حسین سیال نے واضح کیا کہ یہ اجلاس عطیات کے اعلان کے بارےمیں نہیں ہے اور اِس کا مقصد بین الاقوامی کوششوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG