رسائی کے لنکس

اسلام آباد: دھند کے باعث فضائی سروس میں خلل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کو لاہور سے ملانے والی ایک مرکزی شاہراہ موٹر وے بھی شدید دھند کے باعث کئی گھنٹوں تک بند رہی تاہم دھند کم ہونے کے بعد اس پر ٹریفک بحال کردیا گیا۔

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ایئر پورٹ شدید دھند کے باعث منگل کو رات گئے پروازوں کے لیے بند کردیا گیا جس کے باعث یہاں آنے والے ہوائی جہازوں کو دوسرے شہروں میں اتارا گیا۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دھند کم ہونے پر فضائی سروس بحال کر دی جائی گی۔

اسی اثنا میں اسلام آباد کو لاہور سے ملانے والی ایک مرکزی شاہراہ ‘موٹروے’ بھی شدید دھند کے باعث عارضی بندش کے بعد بدھ کی دوپہر بحال کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق چکری اور کلر کہار کے علاقوں میں شدید دھند تھی اور ایسی صورت میں محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اس شاہراہ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

لاہور جانے والی گاڑیوں کو متبادل شاہراہ پر منتقل کیا گیا تھا لیکن اب بھی موٹروے پر محتاط ڈرائیونگ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

ملک میں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں عموماً وسطی پنجاب کے اضلاع بالخصوص لاہور اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں شدید دھند چھائی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے لاہور میں دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا تھا۔
XS
SM
MD
LG