رسائی کے لنکس

logo-print

فوزیہ وہاب سپرد خاک


فوزیہ وہاب کے جنازے میں پیپلز پارٹی کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

پاکستان کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ان کی نمازہ جنازہ پیر کی دوپہر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

فوزیہ وہاب (فائل فوٹو)
فوزیہ وہاب (فائل فوٹو)

رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب مختصر علالت کے بعد اتوار کو انتقال کر گئی تھیں ان کی عمر 56 برس تھی۔

پتے کی سرجری کے بعد فوزیہ وہاب کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور تقریباً تین ہفتے کی علالت کے بعد وہ خالق حقیتی سے جا ملیں۔

فوزیہ وہاب پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور قومی اسمبلی کی اُمورِ خزانہ کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ تھیں۔

XS
SM
MD
LG