رسائی کے لنکس

قومی کھیلوں کا انعقاد، سکیورٹی کے سخت انتظامات


قومی کھیلوں کا انعقاد، سکیورٹی کے سخت انتظامات
قومی کھیلوں کا انعقاد، سکیورٹی کے سخت انتظامات

خیبر پختونخواہ کے گورنر اویس غنی نے ہفتے کو پشاور میں خان قیوم اسٹیڈیم میں اکتیسویں قومی کھیلوں کے انعقاد کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ان کھیلوں میں ملک بھرکے تقریباً ساڑھے تین ہزار کھلاڑی اٹھائیس مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور فرنٹیئر کور کے مختلف دستوں نے علاقائی رقص پیش کیے جب کہ چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ خیبر پختونخواہ میں منعقدہ ہونے والے یہ مقابلے اکتیس دسمبرتک جاری رہیں گے۔

ایک خاتون کھلاڑی عائشہ بی بی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہم کسی سے نہیں ڈرتے اور چاہے کچھ بھی ہو ہم اپنا کھیل پیش کرتے رہیں گے۔“

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر اور اس طرف آنے والوں راستوں پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG