رسائی کے لنکس

گورنر خیبر پختونخواہ مستعفی ہو گئے


انجینیئر شوکت اللہ (فائل فوٹو)
انجینیئر شوکت اللہ (فائل فوٹو)

شوکت اللہ کو پیپلز پارٹی کی سابقہ دور حکومت میں صدر آصف علی زرداری نے فروری 2013 کو خیبرپختو نخواہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنر انجینیئر شوکت اللہ نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کے استعفے کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

شوکت اللہ کو پیپلز پارٹی کی سابقہ دور حکومت میں صدر آصف علی زرداری نے فروری 2013 کو خیبرپختونخواہ کا گورنر مقرر کیا تھا۔ ان سے قبل بیرسٹر مسعود کوثر نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

شوکت اللہ سابقہ دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق حکمران مسلم لیگ (ن) اپنے ایک رہنما مہتاب عباسی کو صوبے کا نیا گورنر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایک دہائی سے زائد جاری دہشت گردی و انتہا پسندی سے خیبر پختونخواہ کا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

صوبے کے گورنر ایک ایسے وقت مستعفی ہوئے ہیں جب حکومت قبائلی علاقوں میں روپوش شدت پسندوں سے مذاکراتی کوششوں میں مصروف ہے۔
XS
SM
MD
LG