رسائی کے لنکس

ہیٹی کے زلزلہ زدگان کے لیے پاکستانی امداد


وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہیٹی کے زلزلہ متاثرین کے لیے فوری طور پرتین ہزار خیمے ،کمبل اور آٹھ ٹن ادویات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ امداد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون کی طرف سے عالمی برادری سے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد کی اپیل کے جواب میں کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے بھی اپنے ادارے کی طرف سے زلزلے سے تباہ حال ہیٹی کے لیے دس لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کررکھا ہے اور وہ یہ امداد لے کر خود ہیٹی روانہ ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

آٹھ اکتوبر 2005ء کے شمالی علاقوں بشمول کشمیر میں بھی ایک تباہ کن زلزلے میں 70ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے لیے مالی امداد فراہم کرنے میں بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکہ نے نمایاں کردار ادا کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG