رسائی کے لنکس

logo-print

خیبر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


خیبر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

خیبرایجنسی کی سنگلاخ پہاڑیوں پر مشتمل تِیراہ وادی میں پاکستانی فوج کا ایک گن شپ کوبرا ہیلی کاپٹر بدھ کو گر کر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں پائلٹ اور گن مین دونوں اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔ فوجی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوششں کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ وادی تِیرہ خیبر اور اورکزئی ایجنسیوں کے سنگم پر واقع ہے اور اس علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف حالیہ دنوں میں سکیورٹی فورسز نے کئی حملے کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG