رسائی کے لنکس

ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عالمی کپ ہاکی ٹورنا منٹ میں بھارت کے خلاف شکست ہوئی: سمیع اللہ


ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عالمی کپ ہاکی ٹورنا منٹ میں بھارت کے خلاف شکست ہوئی: سمیع اللہ
ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے عالمی کپ ہاکی ٹورنا منٹ میں بھارت کے خلاف شکست ہوئی: سمیع اللہ

نئی دہلی میں جاری باروہویں عالمی ہاکی ٹورنامنٹ میں پیر کو پہلا میچ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اِس میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

پیر کو دوسرے میچ میں عالمی چمپین جرمنی، جنوبی کوریا کا سامنا کرے گی جب کہ تیسرے میچ میں ہالینڈ، ارجنٹیناکے مقابل ہوگی۔

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔ اِس شکست پر پاکستان کی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین سمیع اللہ نے بتایا کہ پہلا میچ کافی آسان تھا، لیکن بھارتی ٹیم نے ملکی گراؤنڈ پر اچھا کھیل پیش کیا، اور اگر پچھلے دو سال کا کھیل دیکھیں تو ہماری کارکردگی بہت بہتر تھی۔ اِس وجہ سے ہم سب کہہ رہے تھے کہ کانٹے کا مقابلہ ہوگا لیکن پاکستان جیتے گا ضرور۔

سمیع اللہ نے کہا کہ اتوار کو جب ہم نے دیکھا تو پہلے دس منٹ کے اندر اندر ہی بھارت کی ٹیم نے گیند پر پورا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، کہ وہ جیسے چاہتے تھے ویسے ہمیں کھلا رہے تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ سندیپ نے تین گول کیے اور بھارت کو جتوانے میں اُن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ‘اِس میچ میں ہمارا دفاع اتنا اچھا نہیں تھا۔ پھر میڈل آرڈر کہیں دکھائی نہیں دیا بشمول محمد وسیم، اور ساتھ ہی ہماری فارورڈ لائن جو سب سے زیادہ تجربہ کار تھی وہ کھیل ہی نہیں پائی، جِس کی کہ توقع کی جارہی تھی۔’

‘ایک اور منفی بات یہ رہی کہ ہمارے کھلاڑی ڈی میں جانے کے بعد کوشش کرتے تھے کہ پینلٹی کارنر ملے اور سہیل عباس اُس پر گول کرلیں جو کہ نہیں ہو سکا۔’

عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ منگل کو سپین کی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

XS
SM
MD
LG