رسائی کے لنکس

logo-print

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح


سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح

پاکستان نے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین ملکی ہاکی سیریز کے فائنل میں میزبان ملک کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

جمعرات کو پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کی جانب سے سہیل عباس، محمد توصیف، محمد عمران اور شکیل عباسی نے گول کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والی اس سیریز کے دوران پاکستان میزبان ملک کے خلاف دونوں رائونڈ میچز ہار گیا تھا جبکہ بھارت سے ہونے والے دونوں میچز ڈرا ہوگئے تھے۔

تاہم پاکستان کی ٹیم اپنے بہتر گول ریٹ کی وجہ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG