رسائی کے لنکس

عالمی کپ ہاکی میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً خارج


عالمی کپ ہاکی میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً خارج
عالمی کپ ہاکی میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً خارج

نئی دہلی میں جاری بارہویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جمعے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو دو ایک سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔

جمعے کو کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں ہالینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے، جب کہ ارجنٹینا کا جرمنی سے ہو رہا ہے۔

بھارت اور انگلستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے تقریباً خارج ہو چکی ہے۔ مایوس کُن کارکردگی کے بارے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین سمیع اللہ نے کہا کہ وہ 2006ء سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ 2006ء کی ہار کے بعد کم از کم چار کھلاڑیوں کو تبدیل کردینا چاہیئے تھا، اور اُنھیں دوبارہ بلانے کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

اُن کے الفاظ میں: ‘یہ سوچ غلط ہے کہ ایڈہاک انداز اپنانے سے کوئی تبدیلی آ سکتی ہے، جو کبھی نہیں آتی۔’ اِس سلسلے میں اُنھوں نے ہالینڈ اور کوریا کی مثال دی جن کے کھلاڑیوں کی عمریں 26برس کے درمیان ہیں، جب کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی اوسط عمریں 32 کے قریب ہیں۔’

اُن کا کہنا تھا کہ ‘ اِس میں تو ایسی ہی کارکردگی ہو گی۔’

سمیع اللہ کے خیال میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مشیر دور اندیش نہیں ہیں، اور کہا کہ اِس کی مثال عالمی کپ اور ایشین گیمز ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر ہمارا نام تین ٹیموں میں نہیں، جو کہ نہیں ہے، تو پھر ہمیں بہتری کے لیے سوچنا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG