رسائی کے لنکس

پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے: حسن سردار


پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے: حسن سردار
پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے: حسن سردار

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر حسن سردار کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچوں کو جارحانہ حکمتِ عملی اپنانی چاہیئے جو ماضی میں پاکستان ہاکی ٹیم کا خاصا ہوا کرتا تھا۔

اِس بارے میں حسن سردار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ‘ایک نیچرل ٹیلنٹ’ ہوا کرتا تھا، اور ‘ہم جارحانہ انداز ’ سے کھیلتے تھے۔

حسن سردار نے بتایا کہ ماضی میں کبھی بھی پاکستان ٹیم نے دفاعی انداز نہیں اپنایا، جِس کے باعث جیت یقینی تھی۔

اُن کے الفاظ میں: ‘ہمارا گیم کبھی دفاع والا نہیں رہا، اور نہ ہوسکتا ہے۔ ہمارا اسٹاپیج اتنا اچھا نہیں ہے، اِس لیے ہمیں دفاعی کھیل میں مسئلہ درپیش آتا ہے۔’

اُن کھ بقول: ‘ہم ا سکلز کی بنیاد پر کھیلتے رہے ہیں۔ اگر ہماری فارورڈ لائن مضبوط ہوگی تو ہم ہاکی میں ترقی کریں گے۔’

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم چھ مئی سے ملائیشیا کے شہر اِپوہ میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جس کے لیے اولمپین خواجہ جنید کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG