رسائی کے لنکس

logo-print

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان


فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمو ں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 24 اگست سے یکم ستمبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق 9 ویں ’’مینز‘‘ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمو ں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں پاکستان، ملائیشیا، جاپان اور چائنیز تائی پے جبکہ پول بی میں بھارت، کوریا، اومان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے میچوں کے شیڈول کا اعلان عالمی ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت تین، تین بار جبکہ کوریا دو بار ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ کوریا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
XS
SM
MD
LG