رسائی کے لنکس

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان کو شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے کپتان عمران، محمدعرفان، اورعبدالحسیم نے دو، دو گول کیے جبکہ عمربھٹہ اور دلبر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشیئن گیمز میں ہاکی کے ایک میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے دی۔

انچیون میں ہفتہ کو کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے کمزور حریف کے خلاف میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان عمران، محمدعرفان، اورعبدالحسیم نے دو، دو گول کیے جبکہ عمربھٹہ اور دلبر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان اب تک ہونے والے اپنے چاروں میچ جیت چکا ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ گروپ بی میں ناقابل شکست رہنے کے بعد پاکستان پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG