رسائی کے لنکس

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا


دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کرکے میچ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن پاکستانی کپتان محمد عمران نے چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا ہے۔

ہفتے کو ایپوہ میں کھیلے جانے میچ میں پاکستان نے پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے پہلے ہاف ہی میں تین، ایک سے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں نیوزی لینڈ کی ٹیم جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کرکے میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن پاکستانی کپتان محمد عمران نے چوتھا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

کپتان محمد عمران نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی جب کہ ایک گول عبد الحسیم خان نے کیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
XS
SM
MD
LG