رسائی کے لنکس

'ایڈن گارڈنز' میں پاکستان کی جیت کے ریکارڈ


فائل
فائل

کولکتہ کے اسٹیڈیم "ایڈن گارڈنز"میں ون ڈے سیریز میچ جیتنا پاکستان کا ریکارڈ رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ ون ڈے سیریز میچ بروز جمعرات کو پاکستان نے جیت لیا۔ کولکتہ کے اسٹیڈیم "ایڈن گارڈنز"میں ون ڈے سیریز میچ جیتنا پاکستان کا ریکارڈ رہا ہے۔ بھارت کے اس اسٹیڈیم میں پاکستان کی ون ڈے سیریز جیتنے کی روایت برسہا برس سے قائم ہے۔

ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جب جب ون ڈے میچ منعقد ہوا، یہ میچ ہمیشہ پاکستان نے ہی جیتا۔ پاکستانی ٹیم کی جیت کے اعتبار سے پاکستان اور بھارت کے مابین ون ڈے میچوں میں یہ اسٹیڈیم کافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

گزشتہ برسوں میں 4 مرتبہ پاکستان نے بھارت کو ایڈن گارڈنز گراونڈ میں شکست دی:

پہلی جیت:
18 فروری 1987 کے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ون ڈے سیریز میچ میں پاکستانی کھلاڑی سلیم ملک کی تیز رفتار 36گیندوں پر 72رنز بناکر بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔

دوسری جیت:
28 اکتوبر 1989 کو پاکستان نے بھارت کو 77 رنز سے شکست دے کر ون ڈےسیریز جیتی۔

تیسری جیت:
یکم نومبر 1989 کو پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

چوتھی جیت:
13 نومبر 2004 میں پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز جیتی۔

پاکستان نے بھارت کو 7 سال بعد بھارت کی ہی سرزمین پر شکست دینے کا ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ون ڈے سیریز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی یہ 17 ویں سیریز اور پاکستان کی ون ڈے میچوں میں 10 ویں فتح ہے۔

کولکتہ کا ایڈن گارڈن گراونڈ 1864 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں قائم کیا گیا۔ ایڈن گارڈن گراونڈ دنیا کا دوسرا بڑا گراونڈ کہلاتا ہے جبکہ بھارت کا سب سے بڑا کرکٹ کا میدان ہے، جہاں 90 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز میچوں سمیت 1987، 1996 اور 2011 کے کرکٹ ورلڈ میچ منعقد کیا جاچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG