رسائی کے لنکس

پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ


رینجرز حکام کے مطابق بدھ کو فلیگ میٹنگ کے لیے جانے والے قافلے پر شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سرحدی محافظوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستان اور بھارت نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگاتے ہوئے ان واقعات میں اپنے، اپنے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

پاکستان میں رینجرز حکام کے مطابق بدھ کو فلیگ میٹنگ کے لیے جانے والے قافلے پر شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سرحدی محافظوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی اہلکار زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق پاکستانی رینجرز نے اس "بلااشتعال فائرنگ" کا بھرپور جواب دیا اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تادیر جاری رہا۔

ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ نے بارڈر سکیورٹی فورس کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں سامبا سیکٹر میں سرحد پار پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھارتی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

دونوں ہمسایہ ایٹمی قوتوں کے درمیان کشمیر کے متنازع علاقے کو منقسم کرنے والی حد بندی (لائن آف کنٹرول) پر 2003ء میں فائربندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن اس کے باوجود دونوں جانب سے اس کی خلاف ورزی میں پہل کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

رواں برس سرحد کے آرپار فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے دونوں جانب 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور اسی بنا پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG