رسائی کے لنکس

پاکستان نے دبئی کبڈی پریمیئرلیگ کا ٹائٹل جیت لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے ساتھ ہونے والے اس مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی شروع ہی سے مخالف ٹیم پر حاوی دکھائی دیے اور انھوں نے آخر تک یہ دباؤ برقرار رکھا۔

شارجہ میں کھیلی جانے والے دبئی کبڈی پریمیئر لیگ میں پاکستان ، بھارت ، ایران اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل ميں پاکستان نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

پاکستا نی کھلاڑی مقابلے کےآغاز سے ہی مخالف ٹیم پر حاوی دکھائی دیئے پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو13 کے مقابلے میں 26 پوانٹس کی برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آخری مرحلہ 27 کے مقابلے میں 49 پوانٹس سے جیت لیا۔

پاکستان کی طرف سے شفیق اور بابر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ایران نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 14کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی شہر لدھیانہ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر مسلسل تيسری بار کبڈی کا عالمی ٹائٹل جيتا تھا۔ کبڈی ورلڈکپ کے اس فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 22 کے مقابلے ميں 59 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔
XS
SM
MD
LG