رسائی کے لنکس

logo-print

کشمیر پر بھارتی موقف مسترد


کشمیر پر بھارتی موقف مسترد

پاکستان نے رواں ہفتے بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کیے گئے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

جمعہ کو پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونےو الے ایک بیان میں ترجمان عبدالباسط نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’درست پوزیشن یہ ہے کہ ریاست جموں وکشمیر ایک متنازع خطہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔‘‘

رواں ہفتے امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھارت کے نقشے کی اشاعت میں کشمیر کو متنازع علاقہ دکھانے کے ردعمل میں نئی دہلی میں وزارت خارجہ کی طرف سے وزارت خارجہ کی طرف سے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا گیا تھا جو اس کا روایتی موقف ہے۔

XS
SM
MD
LG