رسائی کے لنکس

مبینہ بھارتی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت متعدد پاکستانی زخمی


مبینہ بھارتی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت متعدد پاکستانی زخمی
مبینہ بھارتی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت متعدد پاکستانی زخمی

پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی فوج نے اُس کے ایک سرحدی گاؤں پر” بلااشتعال“ فائرنگ کر کے ایک فوجی اور متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا ہے۔

پاکستانی رینجرز کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹرمیں ایک روز قبل وقفے وقفے سے پاکستان کی جانب خودکارہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو بدھ کی صبح بھی جاری رہا۔

ترجمان کے بقول اس واقعے پراحتجاج کرتے ہوئے مقامی کمانڈر نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی فوج نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس پر پاکستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔

بھارت کے ایک اعلیٰ سرحدی عہدے دار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جواباََ الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پچھلے دو روز سے کی جانے والی” بلااشتعال “ فائرنگ میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت نے بھارت کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

XS
SM
MD
LG