رسائی کے لنکس

پاکستان نے زیر حراست ایرانی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا


پاکستان نے زیر حراست ایرانی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا
پاکستان نے زیر حراست ایرانی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

پاکستان نے ایران کے اُن تین زیر حراست سرحدی محافظوں کو ملک بدر کردیا ہے جنہیں 2 جنوری کو سرحد پر دراندازی کرنے اور ایک مقامی شخص کو ہلاک کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے دوردراز ضلع وشوک کی انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ایرانی شہریوں پر قتل کا مقدمہ درج تھا مگر ہفتہ کے روز مقتول پاکستانی کے خاندان نے اُنھیں معاف کردیا جس کے بعد عدالت نے اُن کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے تینوں پرغیر قانونی طور پر پاکستان کی سرحد عبور کرنے کے جرم میں نو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی محافظ اپنے ملک کی سرحد میں مبینہ منشیات فروشوں کا تعاقب کررہے تھے اور انجانے میں پاکستانی ضلع وشوک میں داخل ہوگئے جو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 600 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کی سرحد ایران کے سیستان بلوچستان صوبے سے جڑی ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG