رسائی کے لنکس

افغانستان اے نے پاکستان اے کو 54 رنز سے ہرا دیا


نجیب اللہ زادران نے افغانستان کی طرف سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسلام آباد میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ کرکٹ میچ میں افغانستان اے نے پاکستان اے کو 54 رنز سے شکست دے دی۔

ہفتہ کو اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا۔

افغانستان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو مقررہ پندرہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف دیا۔

نجیب اللہ زادران نے افغانستان کی طرف سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے 155 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ شروع کی تو 36 کے مجموعی اسکور پر اُسے اوپر تلے تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا اور اسکور کو 70 رنز تک لے آئے۔ لیکن افغانستان کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی، آفتاب عالم، گلبدین نائب نے دو، دو جب کہ فرید احمد اور نسیم براس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کا انعقاد افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر خصوصی طور پر کیا گیا جنھوں نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ یہ میچ دیکھا۔

XS
SM
MD
LG