پاکستانی کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طاہر القادری اور عمران خان کی جماعتوں کے کارکنان اپنے قائدین کے ہمراہ جمعہ کو رات دیر گئے پہنچے جس کے بعد سے یہ لوگ یہاں موجود ہیں۔ طاہر القادری کے لوگوں نے آبپارہ مارکیٹ سے ملحقہ خیابان سہروردی جب کہ عمران خان کے حامیوں نے کشمیر ہائی وے پر پنڈال سجایا ہے۔
اسلام آباد میں 'آزادی و انقلاب مارچ'

1
طاہر القادری کے ہمراہ لاہور سے آنے والے کارکنان آبپارہ مارکیٹ کے سامنے پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں۔

2
پاکستان عوامی تحریک کے قافلے میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

3
گوجر خان سے طاہر القادری کے 'انقلاب مارچ' میں شرکت کے لیے آنے والی دو بہنیں۔

4
عمران خان کی جماعت تحریک انصاف کے کارکنان صوبہ خیبر پختونخواہ سے ٹولیوں کی شکل میں اسلام آباد میں موجود ہیں۔