اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی عمارت سے کچھ فاصلے پر دھرنا دیئے مظاہرین حکومت کے انتباہ کے باوجود بدھ کو بھی بدستور احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور بظاہر وہ علاقہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ (تحریر و تصاویر: رضوان عزیز)
مظاہرین کا دھرنا اور سرکاری فورسز کی تیاری
5
مظاہرین بظاہر اسلحے سے لیس تو نہیں ہیں لیکن اُن کے پاس ڈنڈے ضرور ہیں۔
6
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے رات گئے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر صبح ہونے تک مظاہرین یہاں سے نا گئے تو بدھ کو کارروائی کر کے اُنھیں وہاں سے ہٹایا جائے گا۔
7
وفاقی دارالحکومت میں یہ صورت حال اُسی روز پیدا ہوئی جب اتوار کی شام لاہور میں ایسٹر کے موقع پر خودکش بم حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے۔
8
اسلام آباد میں عمارتوں کی حفاظت کے لیے رینجرز مامور ہیں۔