رسائی کے لنکس

logo-print

ہنگو میں صحافی قتل


ہنگو میں صحافی قتل

خیبر پختون خواہ کے جنوبی قصبے ہنگو میں ایک سینئر صحافی مصری خان اورکزئی کو منگل کی صبح نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

اردو اخبارات کی نمائندگی کرنے والے مصری خان پر اس سے قبل بھی حملے کیے گئے تھے جب کہ حال ہی میں ان کے بیٹے کو اغواء کیا گیا تھا اور ان کے گھر اور دفترکو بھی دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے زیر اہتمام مصری خان کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر حکومت سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور مصری خان کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

امریکہ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو صحافیوں کے لیے خطرناک قراردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG