رسائی کے لنکس

’عدلیہ شفاف فیصلوں کو یقینی بنائے‘


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب صدر اور معروف سماجی کارکن عاصمہ جہا نگیر نے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلوں میں شفافیت کو یقینی بنائے۔

اتوار کو دارالحکومت اسلام آباد میں گوڈ گورننس اور جمہوریت کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا صرف حکومتِ وقت نہیں بلکہ ملک کے دیگر اداروں سمیت عدلیہ پر بھی لازم ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ عدالتوں میں درخواستوں کے دائر ہونے سے لے کر اُن پر فیصلوں تک کا عمل انتہائی شفاف ہونا چاہیئے لیکن اُن کا موقف تھا کہ موجودہ حالات میں عدلیہ کے نظام میں یہ شفافیت نظر نہیں آتی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر

عاصمہ جہانگیر کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ میں منسوخ کردہ قومی مصالحتی آرڈیننس سمیت کئی ایسے مقدمات زیر سماعت ہیں جن کا تعلق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اُس کے سربراہ صدر آصف علی زرداری سے ہے۔

عاصمہ جہانگیر عدالت عظمیٰ کے بعض اہم فیصلوں پر تنقید کرتی آئی ہیں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اُن کے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہونے کے بعد اعلیٰ عدلیہ کو وکلا برادری کی طرف سے جو بھرپور حمایت حاصل تھی اُس میں کمی آ سکتی ہے۔ تام عاصمہ جہانگیر اس تاثر کو مسترد کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG