رسائی کے لنکس

بینظیر قتل کیس: 7 افراد پر فرد جرم عائد


بینظیر قتل کیس: 7 افراد پر فرد جرم عائد
بینظیر قتل کیس: 7 افراد پر فرد جرم عائد

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی ہفتہ کو سماعت کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان پر قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اس مقدمے میں شامل ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سعود عزیز اور سینیئر سپرنٹینڈنٹ پولیس خرم شہزاد نے ضمانت پر رہائی حاصل کر رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران دونوں پولیس افسران نے عدالت سے اُنھیں بری کرنے کی استدعا کی تھی جو ٹھوس ثبوتوں کی عدم موجودگی کی بنیاد پر رد کر دی گئی۔

سعود عزیز بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت راولپنڈی پولیس کے سربراہ تھے جب کہ خرم شہزاد راول ٹاون پولیس کے انچارج تھے۔ ان پولیس افسران پر بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے اور خودکش حملہ آور کی معاونت کا الزام ہے۔

مقدمے کی آئندہ سماعت 19 نومبر کو ہو گی۔

XS
SM
MD
LG