رسائی کے لنکس

کراچی: مسجد کے باہر بم دھماکے میں ایک ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بظاہر بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں اُس وقت دھماکا ہوا جب نماز جمعہ کے بعد لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بم دھماکے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا کراچی کے علاقے آرام باغ میں بوہرہ برادری کی ایک مسجد کے باہر ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بظاہر بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں اُس وقت دھماکا ہوا جب نماز جمعہ کے بعد لوگ مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

کراچی میں دہشت گرد اس سے قبل بھی سکیورٹی اہلکاروں، سرکاری تنصیبات اور عبادت گاہوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ملک کے اقتصادی مرکز میں پولیس ستمبر 2013ء سے رینجرز کے ساتھ مل کر شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے ایک روز قبل ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی میں امن سب کے مفاد میں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG