ایک پاکستانی عہدے دار نے کہا ہے کہ کراچی میں بظاہر فرقہ وارانہ تشدّد کے واقعات میں ایک کٹر مذہبی گروپ کے سربراہ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبائى حکومت کے ترجمان جمیل سُومرو نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کرکے اُس میں سوار مذہبی لیڈر مفتی سعید جلال پوری اور تین اور افراد کو ہلاک کردیا۔
جمعرات کے دن اس سے پہلے مسلح افراد نے ایک خلافِ قانون جنگجو تنظیم کے مقامی لیڈرمولانا ندیم غفور کو زخمی کردیا۔اسی حملے میں اُن کا بیٹا ہلاک ہوگیا۔
جمعرات کے روز ایک الگ واقعے میں پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ پشاور کے باہر بم کے ایک خودکُش حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سکیورٹی کی موٹر گاڑیوں کو ہدف بنانے کی کوشش کی تھی۔ دھماکے میں کم سے کم نو افراد زخمی ہوئے اور کئى دکانیں تباہ ہوگئیں۔
اِس حملے کے محرّکات واضح نہیں ہوئے۔
مقبول ترین
1