رسائی کے لنکس

کراچی: سمندر میں ڈوب کر 20 افراد ہلاک


مقامی عہدیداروں کے مطابق بدھ کو کلفٹن میں ’سی ویو‘ کے مقام پر لوگ اس وقت سمندر میں ڈوب گئے جب وہ ساحل سمندر پر نہا رہے تھے۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق بدھ کو کلفٹن میں ’سی ویو‘ کے مقام پر لوگ اس وقت سمندر میں ڈوب گئے جب وہ ساحل سمندر پر نہا رہے تھے۔ امدادی کارکنوں نے اب تک 20 لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق تین لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پاکستان بحریہ کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور امداد کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق سمندر میں ممکنہ طغیانی کےخطرے کے باعث لوگوں کو ساحل سمندر سے دور رہنے کی تنبہیہ کی گئی تھی۔

عید کے موقع پر ہر سال ہزاروں افراد نے سیر و تفریح کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں اور اس سال بھی یہ لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساحل پر گئے ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجوایٹ سنڑ پہنچایا گیا جہاں سے بیشتر کی لاشیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

XS
SM
MD
LG