رسائی کے لنکس

کراچی: مبینہ ڈاکوؤں کےخلاف کارروائی میں تین پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار عمران شوکت نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ایک گروہ ’’پریل گروپ‘‘ کے لوگ گلشن اقبال کے علاقے میں واقع سفاری پارک میں روپوش تھے جن کے خلاف کارروائی کے لیے بدھ کی رات کو منصوبہ بندی کی گئی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں جمعرات کو مبینہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ تین مشتبہ افراد بھی اس مقاملے میں مارے گئے۔

کراچی پولیس کے ایک اعلٰی عہدیدار عمران شوکت نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ایک گروہ ’’پریل گروپ‘‘ کے لوگ گلشن اقبال کے علاقے میں واقع سفاری پارک میں روپوش تھے جن کے خلاف کارروائی کے لیے بدھ کی رات کو منصوبہ بندی کی گئی۔

’’ یہ لوگ اندرن سندھ میں ڈکیتوں اور مختلف جرائم میں ملوث ہیں اور وہاں وارداتیں کر کے کراچی میں شرفا کے بہروپ میں پناہ لیے ہوتے ہیں۔‘‘

انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح پولیس کی بھاری نفری یہاں پہنچے اور عناصر کے فرار کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیکن اس دوران مشتبہ ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس کا ایک ڈی ایس پی، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے جوابی فائرنگ میں تین مشتبہ ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ان کے قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں بڑی مقدار دیسی ساختہ اسلحے کی ہے۔
XS
SM
MD
LG