رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ سے وکیل دو بچوں سمیت ہلاک


وکلا نے کراچی میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا (فائل فوٹو)
وکلا نے کراچی میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا (فائل فوٹو)

یہ واقعہ ماڑی پور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب وکیل کوثرثقلین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں منگل کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سندھ ہائی کورٹ کے ایک وکیل اور ان کے دو بچوں کو ہلاک کردیا۔

یہ واقعہ ماڑی پور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب وکیل کوثر ثقلین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

دونوں بچے موقع پر ہلاک ہو گئے جب کہ کوثر ثقلین کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولیس کے سربراہ سے رپورٹ طلب کی ہے جب کہ کراچی میں وکلاء نے اپنے ساتھی کی ہلاکت پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

اس واردات کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے لیکن ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں آئے روز تشدد کے ایسے واقعات میں جانی نقصان ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG