رسائی کے لنکس

کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ


کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ
کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر پولنگ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں ایل اے30 اور ایل اے 36کے انتخابات کے لیے بدھ کو ووٹ ڈالے گئے۔

پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ دونوں حلقوں میں کل ووٹروں کی تعداد تقریباً 75 ہزار ہے اور کراچی میں 233 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کی ان نشستوں کے لیے لاہور سمیت دوسرے شہروں میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔

26جون کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے ایک روز قبل ان دو حلقوں میں سلامتی کے خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے جس پر متحدہ قومی موومنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کی مرکزی اور سندھ کی صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور سندھ کے گورنر عشرت العباد نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم رواں ہفتے ایک بار پھر پیپلز پارٹی سے مفاہمت کے بعد گورنر اپنے عہدے پر واپس آچکے ہیں ۔

ایل اے 30پر متحدہ قومی موومنٹ کے طاہر کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے عبدالرشید مرزا کے درمیان مقابلہ ہے۔ اس حلقے میں اور ایل اے36 میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس اپنے امیدواروں کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG