رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش


بھارتی کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش
بھارتی کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کی تشویش

بھارتی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور صورت حال پر قابو پانے کے لیے وادی کے دارالحکومت سری نگر سمیت اکثر شہروں میں کرفیو نافذہے اور سڑکوں پر فوج گشت کر رہی ہے۔

عبدالباسط (فائل فوٹو)
عبدالباسط (فائل فوٹو)

اس صورت حال پر جمعرات کو پہلی مرتبہ پاکستان کے باضابطہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے ایک ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کے بقول انسانی حقو ق کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور وہاں پر عام شہریوں کی ہلاکتیں پاکستان کے لیے باعث تشویش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اُن کا ملک کشمیریوں کے ساتھ اظہار ی یکجہتی کرتا ہے اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرے اور حالیہ واقعات میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرائے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ 15جولائی کو پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے دونوں ملکوں میں بات چیت کا ایک ایسا عمل شروع ہوگا جس میں کسی مرحلے پر کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

XS
SM
MD
LG