رسائی کے لنکس

منقسم کشمیرکے درمیان تجارت عارضی طور پر معطل


منقسم کشمیر کو ملانے والا پل - فائل فوٹو
منقسم کشمیر کو ملانے والا پل - فائل فوٹو

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تاجروں نے بتایا ہے کہ بھارتی کشمیر میں جاری کشیدگی کے باعث کنڑول لائن کے آر پار تجارت دوہفتوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے ۔

منقسم کشمیر کے درمیان تجارت اور سفر کی نگرانی کرنے والے پاکستانی کشمیر کے ادارے’ ٹریڈ اینڈ ٹریول‘ کے حکام کے مطابق منگل اور بدھ کو ٹرکوں کے ذریعے ہونے والی ہفتہ وار تجارت رواں ماہ معطل رہے گئی ۔

پاکستانی کشمیر کے سرحدی قصبے چناری کے ایک تاجر اعجاز احمد میر نے وائس آف امریکہ کوبتایا کہ اگر بھارتی کشمیر میں امن وامان کے حالات معمول پر آگئے تو تجارت کا سلسلہ دوہفتوں کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

بھارتی کشمیر میں رواں سال جون سے شروع ہونے والے پرتشد دمظاہروں کی وجہ سے کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان دوسری مرتبہ تجارتی سرگرمیاں معطل کی گئی ہیں۔ لیکن کشمیر کومنقسم کرنے والی لائن آف کنٹرول کے آر پار ہفتہ وار بس سروس جاری ہے۔

دریں اثناء پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی کشمیرکی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا۔

XS
SM
MD
LG