پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مظفر آباد سے 150 کلومیٹر جنوب مشرق میں چھتل میں منگل کو پیش آیا۔
مقامی عہدیداروں کے مطابق مسافر گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور بظاہر ڈرائیوار تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو کنٹرول نہ کر سکا جس کی وجہ سے ایک موڑ کاٹتے ہوئے وہ تقریباً 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
حادثہ میں سات افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
زخمی ہوئے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ایسے حادثے کی بنیادی وجوہات خراب حال سڑکیں اور گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال کو قرار دیا جاتا ہے۔