رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات


جنرل کیانی کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات
جنرل کیانی کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات

امریکی محکمہٴ دفاع نے کہا ہے کہ امریکی دفاعی سربراہوں نے ملک کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کی۔

جنرل کیانی نے پیر کے روز پینٹاگان میں ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس، جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن اور معاون وزیرِ دفاع برائے پالیسی مشل فلورنوئے بھی شریک تھیں۔

اتوار کے روز جنرل کیانی نے ریاست فلوریڈا میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس سے ملاقات کی تھی۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد امریکہ پاکستان تعلقات میں توسیع کی گذشتہ سال شروع کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں جرنیلوں نے افغانستان میں انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ دونوں نے پاکستان کی ملک کے اندر مذہبی شدت پسندوں کے خلاف جدوجہد پر بھی تبادلہٴ خیالات کیا۔

پینٹاگان کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی کے امریکی حکام سے مذاکرات اس ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہونے والے وسیع تر پاک امریکہ دفاعی مذاکرات کا حصہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG