رسائی کے لنکس

اجمل خٹک کو سپرد خاک کردیاگیا


اجمل خٹک کو سپرد خاک کردیاگیا
اجمل خٹک کو سپرد خاک کردیاگیا

وہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی رہے تاہم گذشتہ کئی سالوں سے وہ عملی سیاست سے کنارہ کش تھے

عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اجمل خٹک کوپیرکے روز اُن کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں سپرد خاک کردیاگیا ہے۔ وہ طویل علالت کے بعد اتوار کی شام انتقال کر گئے تھے۔ اُن کی عمر 85 برس تھی۔

اجمل خٹک پارٹی کے مرکزی صدر، رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی رہے تاہم وہ گذشتہ کئی سالوں سے عملی سیاست سے کنارہ کش تھے۔

وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور اُنھیں سیاست دان ہونے کے ساتھ ایک شاعر اور ادبی شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کی حمایت کرنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سے اختلافات کے بعد اجمل خٹک نے سال 2000 میں نیشنل عوامی پارٹی کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت بنائی لیکن 2002 کے انتخابات میں قوم پرست جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے امیدواروں کی شکست کے بعد بزرگ سیاستدان اجمل خٹک نے اپنی پارٹی ختم کرنے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداریاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

انھوں نے 1942 میں برطانوی حکمرانوں کے خلاف ہندوستان چھوڑ دوتحریک میں شامل ہوکر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔

XS
SM
MD
LG