رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک


خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی شدت پسند سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حکومت کے حامیوں کو ہلاکت خیز حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سڑک میں نصب بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

قبائلی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے مطابق جمعہ کو تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار گاڑی میں معمول کے گشت پر تھے کہ انھیں سڑک میں نصب دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔

خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی شدت پسند سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حکومت کے حامیوں کو ہلاکت خیز حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کے بعد علاقے میں موجود مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG