رسائی کے لنکس

بم دھماکے میں نیٹو کے دو آئل ٹینکر تباہ


بم دھماکے میں نیٹو کے دو آئل ٹینکر تباہ
بم دھماکے میں نیٹو کے دو آئل ٹینکر تباہ

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے دو ٹینکر وں کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے بم سے حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح خیبر ایجنسی کے تخت بیگ گاؤں میں ایک ٹینکر کے نیچے نصب بم دھماکے سے ٹرک کو آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے قریب سے گزرنے والے نیٹو کے ایک دوسر ے ٹینکر ، سامان لے جانے والے ایک ٹرک اور وہاں موجود لکڑی کے گودام کے علاوہ ایک پیٹرول پمپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔

خیبر ایجنسی کا علاقہ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے لیے رسد کا سامان پہنچانے کے لیے ایک مرکزی گزر گاہ ہے جہاں ان قافلوں پر عسکریت پسندوں کے حملے معمول کی کارروائی بن چکے ہیں۔

حکام کا ماننا ہے کہ طالبان شدت پسندوں کی حامی مقامی تنظیم لشکرِ اسلام ان کارروائیوں میں ملوث ہے۔ پاکستانی فوج نے حالیہ دنوں میں خیبر ایجنسی کے علاقے میں اس کالعدم تنظیم کے اڈوں پر زمینی اور فضائی حملے کر کے اس کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے دعویٰ بھی کیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG