رسائی کے لنکس

چارسدہ: بم دھماکے میں اے این پی کے رہنماء زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشیر عمر زئی ایک ماتحت عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے کہ سڑک میں نصب بم دھماکے کی زد میں آگئے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں ہفتہ کو ایک بم دھماکے میں صوبے کی حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بشیر عمرزئی سمیت کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق اے این پی کے رہنماء بشیر عمرزئی ضلع چارسدہ میں ہفتہ کو ایک ذیلی عدالت میں پیش ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ سڑک میں نصب بم پھٹنے سے وہ دھماکے میں زخمی گئے۔

زخمیوں میں بشیر عمرزئی کے قریبی رشتہ دار اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بظاہر اس دھماکے کا ہدف بشیر عمر زئی ہی تھے لیکن پولیس نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں اس سے قبل بھی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں اے این پی کے مطابق اس کے بیسیوں کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں خیبر پختونخواہ کے سینیئر صوبائی وزیر اور اے این پی کے مرکزی رہنما بشیر احمد بلور بھی ایک خودکش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG