رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں جھڑپ 22 اہلکار زخمی


کرم ایجنسی میں جھڑپ 22 اہلکار زخمی
کرم ایجنسی میں جھڑپ 22 اہلکار زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 22 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ جوگئی کے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں 20 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

افغان سرحد سے ملحقہ ان قبائلی علاقوں میں ذرائع ابلاغ کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ہونے والے جانی نقصانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔

XS
SM
MD
LG