رسائی کے لنکس

انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام


website shot
website shot

لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران 29 ہزار چار سو طلبہ و طالبات سبز اور سفید رنگ کے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انسانی پرچم بنانے میں 29 ہزار 400 نوجوانوں نے حصہ لیا۔

ہفتے کو 'پنجاب یوتھ فیسٹیول' کی افتتاحی تقریب کے دوران لاہور کے 'نیشنل اسٹیڈیم' میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔

یوتھ فیسٹیول کی تقریب کے دوران اس ریکارڈ کو دیکھنے کیلئے وزیراعلٰی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور صوبائی وزیر کھیل سمیت عالمی ریکارڈ محفوظ کرنے والے ادارے 'گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز' کے نمائندے بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستان کے اس عالمی ریکارڈ کا اعلان کیا۔

اعلان کے بعد خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے اسٹیڈیم میں موجود نوجوانوں سمیت پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔


لاہور کے 'نیشنل اسٹیڈیم' میں ہونے والی یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران 29 ہزار چار سو طلبہ و طالبات سبز اور سفید رنگ کے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ بارش اور سرد موسم کے باوجود کھلے آسمان تلے موجود ان نوجوانوں نے عالمی ریکارڈ کو قائم کیا۔

سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ بنتے ہی فضا میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے۔


اس سے قبل 2012ء میں منعقد ہونے والے 'پنجاب یوتھ فیسٹیول' کے دوران طلبہ و طالبات نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جسے بنگلہ دیش نے 2012ء میں 27 ہزار افراد کو جمع کرکے توڑ دیا تھا۔ اب ایک بار پھر پاکستان کے 29 ہزار نوجوانوں نے مل کر بنگلہ دیش سے ریکارڈ چھین کر دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔
XS
SM
MD
LG