رسائی کے لنکس

لیہ: اسکول وین اور ٹرک میں تصادم، چھ بچے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اُس وقت وہاں شدید دھند تھی، ہلاک ہونے والوں میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک اسکول وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ بچے ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ ملتان میانوالی روڈ پر جمعہ کی صبح پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا تو اُس وقت وہاں شدید دھند تھی، ہلاک ہونے والوں میں اسکول وین کا ڈرائیور بھی شامل تھا۔

حالیہ ہفتوں میں اسکول جانے والے بچوں کو درپیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ ہے۔

اس سے قبل چھ جنوری کو صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں موٹر سائیکل رکشہ ریلوے پھاٹک سے گزرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا تھا جس سے اسکول جانے والے سات بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

بچے موٹر سائیکل رکشہ پر اسکول جا رہے تھے۔

پاکستان میں اس سے قبل بھی بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑیوں یا رکشوں کو حادثات پیش آتے رہے ہیں، اور ایسے حادثات کی عمومی وجوہات ڈرائیوروں کی غفلت اور دھند بتائی جاتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG