رسائی کے لنکس

پاکستان: میریٹ ہوٹل پر بم کے حملے کے چار ملزم بَری


اسلام آباد کا میریٹ ہوٹل
اسلام آباد کا میریٹ ہوٹل

پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے چار آدمیوں کو 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر بم کے اُس حملے کا منصوبہ بنانے کے الزامات سے بَری کردیا ہے جس میں 50 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

وکلائے صفائى نے بدھ کے روز کہا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ استغاثہ ایسی شہادت یا گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہا ہے ، جو بم کے حملے کے ساتھ اُن کے موکّلوں کے تعلق کو ثابت کرسکتے۔

میریٹ ہوٹل پر اُس حملے میں تین امریکوں اور چیک ری پبلک کے سفیر سمیت کئى غیر ملکی ہلاک ہوئے تھے۔

اس ہوٹل کے گرد اب چار میٹر بلند ایک ”بم پروف“ دیوار تعمیر کردی گئى ہے ۔اس کے علاوہ اب ہوٹل میں پہلے سے کہیں زیادہ سکیورٹی کیمرے ہیں اور کھڑکیوں کے شیشے بھی مخصوص قسم کے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اُس ٹرک کو لیکر ، جس میں 600 کلوگرام بارود بھرا ہوا تھا، ہوٹل کے بڑے صدر دروازے پر ٹکر لگائى تھی۔

XS
SM
MD
LG