رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی میں گھمسان کی لڑائی ، 25 جنگجو ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بدھ کی صبح خود کارہتھیاروں اور راکٹوں سے لیس لگ بھگ ایک سو عسکریت پسندوں نے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں گھمسان کی لڑائی شروع ہو گئی۔

مقامی حکام نے بتایا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کر کے باغیوں کے حملے کو پسپا کردیا اور کم ازکم 25 حملہ آور بھی لڑائی میں مارے گئے جب کہ بڑی تعداد میں جنگجو زخمی بھی ہوئے۔

باڑہ کے علاقے میں جانسی سکیورٹی پوسٹ کے قریب ہونے والی ان جھڑپوں میں حکام نے پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ادھر اورکزئی ایجنسی میں بھی طالبان عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کو تازہ جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ اس علاقے میں فضائی حملوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران سکیورٹی فورسز نے 120 سے زائد باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ لیکن آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

خیبر ایجنسی میں گھمسان کی لڑائی ، 25 جنگجو ہلاک
خیبر ایجنسی میں گھمسان کی لڑائی ، 25 جنگجو ہلاک

دریں اثناء شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میران شاہ کے قریب مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم ازکم چھ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے اس قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملوں کی تعداد میں اس سال شدت آئی ہے اور ان میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت شدت پسندوں کی بتائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG